یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے علاوہ, اگلوں اور پچھلوں میں سے تمام ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں

یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے علاوہ, اگلوں اور پچھلوں میں سے تمام ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرمایا : "یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے علاوہ اگلوں اور پچھلوں میں سے تمام ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں"۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا ہے کہ ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما نبیوں اور رسولوں کو چھوڑ کر جنت میں داخل ہونے والے تمام ادھیڑ لوگوں کے سردار ہیں۔ اس حدیث میں آئے ہوئے لفظ 'الكهول' 'الكهل' کی جمع ہے، جس کے معنی 30 یا 34 سال سے لے کر 51 سال کے بیچ کے لوگ ہیں۔ یہاں یہ یاد رہے کہ عمر کی یہ تحدید دنیا میں لوگوں کی عمر سے متعلق ہے، ورنہ جنت میں کوئی ادھیڑ نہیں ہوگا اور اس میں داخل ہونے والے سارے لوگ 33 سال کے ہوں گے۔

التصنيفات

صحابہ رضی اللہ عنہم کے درجات, صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل