سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہنا ہے۔

سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہنا ہے۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ”سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہنا ہے“۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

نبی ﷺ وضاحت فرما رہے ہیں کہ انسان کا سب سے بڑا جہاد یہ ہے کہ وہ ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہے، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ اس حق گوئی کی وجہ سے وہ بادشاہ کے انتقام اور ایذا کا شکار ہو جائے اور بادشاہ اسے تکلیف پہنچائے یا قتل کردے۔ جہاد ہاتھ سے کیا جاتا ہے جیسے کفار سے قتال کرنا اسی طرح جہاد زبان سے بھی کیا جاتا ہے جیسے کہ ظالموں پر نکیر کرنا نیز جہاد دل سے بھی کیا جاتا ہے جیسے نفس سے مجاہدہ کرنا۔

التصنيفات

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی فضیلت