إعدادات العرض
دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔
دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا : "دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔"
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල Kurdî Hausa Português മലയാളം తెలుగు မြန်မာ ไทย Deutsch 日本語 پښتو অসমীয়া Shqip Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands ئۇيغۇرچە Kiswahili தமிழ் دری Fulfulde Magyar Italiano ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių Malagasy Română Kinyarwanda नेपाली Српски Wolof Soomaali Moore Українська Български Azərbaycanالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ دنیا اور اس میں جو کچھ بھی ہے، دراصل کچھ وقت تک لطف اندوز ہونے کی چیز ہے، جس کے بعد اسے ختم ہو جانا ہے اور اس فانی دنیا کی سب سے افضل چیز ایسی نیک عورت ہے کہ جب اس کا شوہر اس کی جانب دیکھے تو اسے خوش کر دے، جب اسے کوئی حکم دے تو اس حکم کی تعمیل کرے اور جب اسے چھوڑ کر کہیں جائے، تو اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرے۔فوائد الحديث
اللہ کی حلال کردہ دنیا کی اچھی چیزوں سے لطف اندوز ہونا جائز ہے، جب فضول خرچی اور فخر و مباہات سے اجتناب کیا جائے۔
نیک بیوی کے انتخاب کی ترغیب، کیوں کہ نیک بیوی اللہ کے دین پر عمل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
دنیا کا سب سے اچھا سامان وہ ہے، جو اللہ کی اطاعت گزاری میں کام آئے یا معاون ثابت ہو۔
التصنيفات
عورتوں سے متعلق احکام