إعدادات العرض
نبی ﷺ نے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھے اپنے ہاتھ سے قربان کیے۔
نبی ﷺ نے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھے اپنے ہاتھ سے قربان کیے۔
انس ابن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھے اپنے ہاتھ سے قربان کیے۔ (ذبح کرتے ہوئے) آپ ﷺ نے بسم اللہ پڑھی، تکبیر کہی اور اپنا پاؤں ان کے پہلوؤں پر رکھا ۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Português മലയാളം Kurdî অসমীয়া Kiswahili አማርኛ Tiếng Việt ગુજરાતી Nederlands සිංහල پښتو ไทย नेपाली Кыргызча Malagasy Svenska Română తెలుగుالشرح
قربانی کی تاکید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ نبی ﷺ نے اس کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ خود بھی قربانی کی۔ آپ ﷺ نے دو مینڈھے قربان کیے جن کا رنگ کالا اور سفید تھا اور وہ سینگوں والے تھے۔ آپ ﷺ نے اپنے دست اقدس سے انھیں ذبح کیا کیوں کہ یہ ایک بہت ہی جلیل القدر عبادت ہے اس لیے آپ ﷺ نے بذاتِ خود اسے سرانجام دیا۔ ذبح کرتے وقت آپ ﷺ نے اللہ کی مدد کے حصول کے لیے اللہ کا نام لیا تاکہ اس سے برکت کا نزول ہو اور خیر اس کی ہمر کاب ہو۔اللہ کی بڑائی اور اس کی عظمت کے بیان کے لیے، عبادت کو تن تنہا اسی کے ساتھ خاص کرنے کے لیے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے کمزوری اور فروتنی کے اظہار کے لیے آپ ﷺ نے اللہ اکبر کہا۔ چوں کہ ذبیحہ پر رحم کے تقاضے کے تحت اس کی روح جلد نکال کر اسے اچھے انداز میں ذبح کرنا مطلوب ہے اس لیے آپ ﷺنے اپنا پاؤں مبارک ان کے پہلوؤں پر رکھا تاکہ وہ ذبح کرتے ہوئے ہلنے نہ پائیں اس لیے کہ ہلنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ ان کے ذبح ہونے میں زیادہ وقت لگے جس سے انھیں تکلیف پہنچے۔ اللہ اپنی مخلوق پر بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔