”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں

”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں۔ وہ دونوں کلمے ہيں : ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے دو ایسے جملے بتائے ہيں، جو انسان آسانی سے اور ہر حالت میں بول سکتا ہے، جن کا اجر میزان میں بڑا بھاری ہے اور ہمارا رحمت والا رب ان کو محبوب رکھتا ہے۔ یہ دو جملے ہيں : ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“ کیوں کہ ان کے اندر اللہ کی عظمت اور اس کے کمال کو بیان کیا گیا ہے اور اللہ تبارک وتعالی کو سارے نقائص سے پاک بتایا گیا ہے۔

فوائد الحديث

سب سے عظیم ذکر یہ ہے کہ اس میں اللہ کی پاکی اور اس کی تعریف دونوں ہوں۔

بندوں پر اللہ کی وسیع رحمت کا بیان کہ وہ تھوڑے سے عمل کا بدلہ بہت بڑا دیتا ہے۔

التصنيفات

عام اذکار