إعدادات العرض
”اللہ تبارک و تعالیٰ اہل جنت سے فرمائے گا: اے اہل جنت! جنتی جواب دیں گے : ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیا اب تم…
”اللہ تبارک و تعالیٰ اہل جنت سے فرمائے گا: اے اہل جنت! جنتی جواب دیں گے : ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیا اب تم لوگ خوش ہو؟ وہ کہیں گے: بھلا ہم راضی کیوں نہ ہوں، جب کہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو اپنی مخلوق میں سے کسی آدمی کو نہیں دیا۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ اہل جنت سے فرمائے گا: اے اہل جنت! جنتی جواب دیں گے : ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیا اب تم لوگ خوش ہو؟ وہ کہیں گے: بھلا ہم راضی کیوں نہ ہوں، جب کہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو اپنی مخلوق میں سے کسی آدمی کو نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تمہیں اس سے بھی بہتر چیز دوں گا۔ جنتی کہیں گے: اے رب! اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اب میں تمہارے اوپر اپنی رضا مندی کو نازل کروں گا، پھر اس کے بعد کبھی بھى تم پر ناراض نہیں ہوں گا"۔
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी Tagalog Tiếng Việt Hausa Kurdî Português සිංහල অসমীয়া Kiswahili ગુજરાતી Nederlands پښتو नेपाली മലയാളം Кыргызча Română Svenska తెలుగు Српски ქართული Moore Magyar Македонски Čeština Українська Kinyarwanda Malagasy Wolof Azərbaycan ไทย मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ ភាសាខ្មែរ Lietuvių Deutschالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اہل جنت جب جنت میں ہوں گے، تو اللہ ان سے کہے گا: اے اہل جنت! وہ جواب دیں گے: ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ ان سے پوچھے گا : کیا اب تم خوش ہو؟ وہ جواب دیں گے: ہم بالکل خوش ہيں۔ بھلا ہم خوش کیوں نہ رہيں، جب کہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو تو نے اپنی کسی بھی مخلوق کو نہيں دیا ہے! یہ جواب سن کر اللہ سبحانہ کہے گا: کیا میں تمھیں اس سے بہتر چیز عطا نہ کروں؟ جنتی جواب دیں گے: اے میرے رب! اس سے بہتر چيز بھلا اور کیا ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالی فرمائے گا: میں تمھیں اپنی دائمی رضامندی عطا کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں تم سے کبھی بھى ناراض نہيں ہوں گا۔فوائد الحديث
اللہ عز و جل اہل جنت کے ساتھ بات کرے گا۔
اہل جنت کو اللہ کی طرف سے یہ خوش خبری کہ وہ ان سے راضی ہے، وہ ان پر اپنی خوش نودی نازل کرے گا اور ان سے کبھی ناراض نہ ہوگا۔
جنت میں موجود تمام لوگ اختلاف مراتب اور درجات میں تنوع کے باجود اپنے اپنے حال پر مطمئن اور خوش ہوں گے۔ کیوں کہ سب لوگوں کی جانب سے ایک ہی جواب ملے گا۔ وہ جواب ہوگا: "تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو تو نے اپنی کسی بھی مخلوق کو نہيں دیا ہے!"