اس قافلے کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو"۔

اس قافلے کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو"۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اس قافلے کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو"۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے، جس کے ساتھ کتا ہو، یا گھنٹی ہو جسے جانوروں کے گلوں میں باندھا جاتا ہے اور جو ہلنے پر بجتی ہو۔

فوائد الحديث

کتا پالنے اور اسے ساتھ رکھنے کی ممانعت۔ لیکن شکاری کتا اور نگرانی کرنے والا کتا اس سے مستثنی ہے۔

جو فرشتے ان کے ساتھ جانے سے گریز کرتے ہیں وہ رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں۔ البتہ اعمال لکھنے کے کام پر مامور فرشتے سفر اور حضر میں ہمیشہ ساتھ رہتے ہيں۔ کبھی جدا نہیں ہوتے۔

گھنٹی سے ممانعت۔ کیوں کہ گھنٹی شیطان کی بانسری اور نصاری کے ناقوس جیسی چيز ہے۔

مسلمان کو ان تمام چیزون سے دور رہنے کا حریص ہونا چاہیے، جو فرشتوں کو اس سے دور کرنے کا کام کرتی ہيں۔

التصنيفات

فرشتے