إعدادات العرض
یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے حق میں حرام ہیں اور عورتوں کے حق میں حلال ہیں۔
یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے حق میں حرام ہیں اور عورتوں کے حق میں حلال ہیں۔
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بائيں ہاتھ میں ریشم اور دائيں ہاتھ میں سونا لیا، انھیں لے کو دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور فرمایا : "یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے حق میں حرام ہیں اور عورتوں کے حق میں حلال ہیں۔"
[صحیح]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî অসমীয়া Kiswahili አማርኛ Tiếng Việt ગુજરાતી Nederlands සිංහල پښتو ไทย नेपाली Кыргызча മലയാളംالشرح
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے بائيں ہاتھ میں ریشم یا ریشمی کپڑے کا ایک ٹکڑا اور دائيں ہاتھ میں سونا کا زیور وغیرہ لیا اور فرمایا : بلاشبہ ریشم اور سونا پہننا مردوں پر حرام ہے۔ البتہ عورتوں کے لیے حلال ہے۔فوائد الحديث
سندھی کہتے ہیں: (حرام ہے) کا مطلب یہ ہے کہ پہننے کے طور پر ان دونوں چيزوں کا استعمال کیا جائے۔ ورنہ ان کا لین دین کرنا، خرچ کرنا اور خریدنا اور بیچنا مرد اور عورت دونوں کے لیے حلال ہے۔ سونے کا برتن بناکر رکھنا اور اس کا استعمال کرنا مرد اور عورت دونوں کے لیے حرام ہے۔
اسلامی شریعت نے عورتوں کے حق میں وسعت رکھی ہے کہ ان کو زینت وغیرہ کی حاجت رہتی ہے۔
التصنيفات
لباس اور زیب و زینت