إعدادات العرض
اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! اس حوض کے برتن آسمان کے تمام ستاروں اور سیاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے
اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! اس حوض کے برتن آسمان کے تمام ستاروں اور سیاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے پو چھا: اے اللہ کے رسول ﷺ! حوض کے برتن کیسے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! اس حوض کے برتن آسمان کے تمام ستاروں اور سیاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے۔ یاد رکھو! میں بات تاریک اور صاف آسمان والی رات کی کر رہا ہوں۔ جنت کے برتن ایسے ہوں گے کہ جو ان سے پی لے گا، وه کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔ اس میں جنت کے دو پر نالے آکر گر رہے ہوں گے۔ جو اس کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہيں ہوگا۔ اس کی چوڑائی اس کی لمبائی کے برابر ہوگي۔ یوں سمجھو کہ عمان سے ایلہ تک پھیلا ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔‘‘
الترجمة
العربية English မြန်မာ Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands Español Bahasa Indonesia ئۇيغۇرچە বাংলা Türkçe Bosanski සිංහල हिन्दी Tiếng Việt Hausa മലയാളം తెలుగు Kiswahili ไทย پښتو অসমীয়া Shqip دری Ελληνικά Български Fulfulde Italiano ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių Malagasy or Română Kinyarwanda Српски тоҷикӣ O‘zbek नेपाली Moore Kurdî Oromoo Wolof Soomaali Français Azərbaycan Tagalog Українська தமிழ் bm ქართული Deutsch Português Македонски Magyar فارسی Русский 中文الشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر یہ بتایا ہے کہ قیامت کے دن آپ کے حوض پر جو برتن ہوں گے، ان کی تعداد آسمان کے ستاروں اور سیاروں سے زیادہ ہوگی۔ اوریہ ستارے اور سیارے اندھیری رات میں، جس میں چاند نکلا ہوا نہ ہو، واضح نظر آتے ہیں۔ کیوں کہ چاندنی رات میں چاند کی روشنی کی وجہ سے ستارے واضح طور پر دکھائی نہیں دیتے۔ ساتھ ہی وہ تاریک رات ایسى ہو کہ جس میں بادل نہ ہوں کیوں کہ آسمان میں بادل ہوں، تو تارے نظر نہیں آتے۔ جنت کے برتن سے جو شخص نوش کر لے گا، اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔ یہی آخری بار ہوگا، جب وہ پیاس کی وجہ سے پانی پیے گا۔ آپ کے حوض میں جنت کے دو پرنالے آکر گریں گے اور اس کی چوڑائی اور لمبائی دونوں برابر ہوگی۔ چنانچہ حوض کے چاروں کنارے برابر ہوں گے۔ اس کی لمبائی کی مسافت عمان جوکہ ملک شام کے بلقا نامی شہر میں ایک جگہ ہے اور أیلہ جوکہ شام کے کنارے میں واقع ایک مشہور شہر کا نام ہے، کے درمیان کی مسافت کے برابر ہوگی۔ حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کا ذائقہ شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔فوائد الحديث
حوض کا اور اس میں جو مختلف قسم کی نعمتیں ہیں، ان کا ثبوت۔
حوض بہت بڑا اور لمبا چوڑا ہوگا اور اس میں بہت بڑی تعداد میں برتن رکھے ہوں گے۔
التصنيفات
آخرت کے دن پر ایمان