إعدادات العرض
جس چیز میں تمہیں شک ہو، اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر لو جس میں تمہیں کوئی شک نہ ہو۔
جس چیز میں تمہیں شک ہو، اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر لو جس میں تمہیں کوئی شک نہ ہو۔
حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو چيز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو شک میں ڈالنے والی نہ ہو“۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
عربي বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî Português සිංහලالشرح
مومن كو چاہیے کہ وہ ہر اس شے کو ترک کر دے جس کے حلال ہونے میں اسے شک ہو اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ انجانے میں حرام ہی میں مبتلا نہ ہو جائے۔ بلکہ اسے چاہیے کہ جس بات میں اسے شک ہو اسے چھوڑ کر وہ اس بات کو اپنائے جس کے بارے میں اسے یقین ہو اور اس میں کوئی شبہہ نہ ہو تاکہ اُس دل مطمئن اور نفس پر سکون رہے اور اسے خالص حلال کی خواہش رہے اور وہ حرام اشیاء، شبہات اور ہر ان بات سے دور رہے جن میں تردد ہو۔التصنيفات
تعارض اور ترجیح