إعدادات العرض
”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
[صحیح] [اسے بخاری نے جابر کی حدیث سے اور مسلم نے حذیفہ کی حدیث سے روایت کیا ہے]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Kurdî Português മലയാളം తెలుగు Kiswahili தமிழ் မြန်မာ Deutsch 日本語 پښتو Tiếng Việt অসমীয়া Shqip Svenska Čeština ગુજરાતી Yorùbá Nederlands සිංහල Hausa دری Fulfulde Magyar ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių or Română Kinyarwanda Српски O‘zbek Moore नेपाली Wolof Soomaali Български Українська Azərbaycan ქართული Bambara тоҷикӣ Македонски Ελληνικά ភាសាខ្មែរ አማርኛ Malagasy Oromoo ไทย मराठी ਪੰਜਾਬੀ Lingala Italiano Akan Yao kmr Kirundiالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ہر اچھا اور دوسرے کو فائدہ پہنچانے والا قول و عمل صدقہ ہے اور اس میں اجر و ثواب ہے۔فوائد الحديث
صدقہ صرف وہ مال ہی نہيں ہے، جو انسان دوسرے کو دیتا ہے، بلکہ انسان کا کیا ہوا ہر اچھا کام، اس کی کہی ہوئی ہر اچھی بات اور دوسروں کو پہنچایا ہوا ہر نفع صدقہ کے دائرے میں آتا ہے۔
اس میں نیک عمل اور ہر ایسے کام کی ترغیب دی گئی ہے، جو دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔
کسی بھی اچھے کام کو حقیر نہيں جاننا چاہیے، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
التصنيفات
نیک اعمال کے فضائل