”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی

”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی۔ اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی طرح ہوں گے۔ جو شخص اس حوض کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت کے دن آپ کے پاس ایک حوض ہوگا، جس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگی اور اس کی چوڑائی بھی اسی قدر ہوگی۔ اس کا پانی دودھ سے بھی زیادہ سفید ہوگا، اس کی خوشبو شان دار اور مشک سے بھی زیادہ عمدہ ہوگی، اس کے آب خورے اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے جتنی بڑی تعداد میں آسمان میں ستارے ہیں۔ جو شخص اس حوض کا پانی ان پیالوں سے پی لے گا، اسے پھر کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

فوائد الحديث

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض دراصل پانی کا ایک بہت ذخیرہ ہوگا، جس سے قیامت کے دن آپ کی امت کے مؤمن بندے فیض یاب ہوں گے۔

جو شخص اس حوض سے سیراب ہو جائے گا، وہ بڑی نعمت سے فیض یاب ہوگا۔ چنانچہ پھر کبھی اسے پیاس نہیں لگے گی۔

التصنيفات

آخرت کے دن پر ایمان