اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔" اسی طرح آپ سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جہنم میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "منہ اور شرم گاہ۔"

[حَسَن صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جنت میں داخل ہونے کے سب سے بڑے اسباب دو ہیں۔ جوکہ یہ ہيں : اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔ حدیث میں آئے ہوئے الفاظ "تقوى الله" کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے اور اللہ کے عذاب کے درمیان ایک آڑ بنا لے۔ یہ آڑ در اصل اللہ کے اوامر کی تعمیل اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے اجتناب سے بنتی ہے۔ جب کہ حسن اخلاق کا مظاہرہ خندہ پیشانی کے ساتھ ملنے، دوسروں کا بھلا کرنے اور ان کو کوئی تکلیف نہ دینے سے ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف انسان کے جہنم میں جانے کے بھی سب سے بڑے اسباب دو ہیں۔ جوکہ یہ ہیں : زبان اور شرم گاہ۔ زبان سے دروغ گوئی، غیبت اور چغلی جیسے گناہ صادر ہوتے ہيں- اور شرم گاہ سے زنا اور لواطت جیسی برائیاں سامنے آتی ہيں۔

فوائد الحديث

جنت میں داخلے کی سعادت کے کچھ اسباب اللہ سے وابستہ ہیں، جن میں سے ایک سبب اللہ کا ڈر ہے اور کچھ اسباب لوگوں سے وابستہ ہیں، جن میں سے ایک سبب حسن اخلاق ہے۔

انسان کے لیے زبان ایک خطرناک عضو ہے اور اس کا (غلط استعمال) جہنم میں جانے کا ایک سبب ہے۔

انسان کے لیے شہوت پسندی اور فحاشی بہت سنگین چیزیں ہیں اور اکثر لوگ اسی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے۔

التصنيفات

اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق, جنت و دوزخ کا بیان