إعدادات العرض
1- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جوتا پہننا، کنگھی کرنا، طہارت حاصل کرنا اور اپنے سبھی کاموں کو دائيں سے کرنا پسند کرتے تھے۔
2- میں نے کسی دراز گیسوؤں والے شخص کو سرخ لباس میں ملبوس کسی شخص کو رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر حسین نہیں دیکھا.
3- میں نبی ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ ﷺ چمڑے سے بنے ایک سرخ خیمے میں مقیم تھے۔ اتنے میں بلال رضی اللہ عنہ (آپ ﷺ کے) وضو کا پانی لے کر نکلے، تو کوئی ان سے براہ راست یہ پانی لے رہا تھا اور کوئی اس سے یہ پانی لے رہا تھا جس نے ان سے لیا تھا۔
4- رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے دن مکہ میں داخل ہوئےتو آپ ﷺ نے سیاہ عمامہ باندھ رکھا تھا۔
5- رسول الله ﷺ ایک صبح باہر نکلے، آپ ﷺ پر ایک چادر تھی جس پر سیاہ بال سے کجاوؤں کے نقش بنے ہوئے تھے۔
6- ميں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ پر دو سبز کپڑے تھے۔
7- رسول اللہ ﷺ کا پسندیدہ ترین لباس قمیص تھا۔