إعدادات العرض
جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (فجر و عصر کی نمازیں) ادا کیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (فجر و عصر کی نمازیں) ادا کیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (فجر و عصر کی نمازیں) ادا کیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔"
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî Kiswahili Português دری অসমীয়া አማርኛ Svenska ไทย Yorùbá Кыргызча ગુજરાતી नेपाली Română മലയാളം Nederlands Oromoo తెలుగు پښتو Soomaali Kinyarwanda Malagasy ಕನ್ನಡالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے دو ٹھنڈی نمازوں یعنی فجر اور عصر کی نمازوں کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی ہے اور انھیں کما حقہ ادا کرنے، یعنی وقت پر اور جماعت کے ساتھ پڑھنے وغیرہ کا خیال رکھنے والے کو خوش خبری سنائی ہے کہ یہ اس کے لیے دخول جنت کا سبب بنیں گی۔فوائد الحديث
فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھنے کی فضیلت، کیوں کہ فجر کی نماز میٹھی نیند کے وقت پڑھی جاتی ہے اور عصر کی نماز کام کاج کے وقت۔ لہذا ان کی پابندی کرنے والا بدرجۂ اولی باقی نمازوں کی پابندی کرے گا۔
فجر اور عصر کی نماز کو ٹھنڈی نمازوں کا نام اس لیے دیا گیا ہے کہ فجر کی نماز کے وقت رات کی ٹھنڈک ہوا کرتی ہے اور عصر کی نماز کے وقت دن کی ٹھنڈک۔ ویسے تو عصر کی نماز گرمی کے وقت پڑھی جاتی ہے، لیکن اس وقت گرمی پہلے سے کم ہو جایا کرتی ہے۔ یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ نام تغلیبا دیا گیا ہو۔ جیسا کہ عربوں کے یہاں سورج اور چاند کو القمران یعنی دو چاند کہا جاتا ہے۔
التصنيفات
نماز کی فضیلت