إعدادات العرض
”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔
”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔
ابو صرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔
[حَسَنْ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt Kurdî Hausa Português മലയാളം తెలుగు Kiswahili မြန်မာ Deutsch 日本語 پښتو অসমীয়া Shqip Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands ئۇيغۇرچە සිංහල தமிழ் ไทย دری Fulfulde Magyar ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių or Română Kinyarwanda Српски O‘zbek Moore नेपाली Oromoo Wolof Soomaali Български Українська Azərbaycan ქართული тоҷикӣ bm Malagasy Македонскиالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے اور اسے کسی بھی طرح مشقت میں ڈالنے سے خبردار کیا ہے۔ خواہ نقصان اور مشقت کا تعلق اس کی جان سے ہو، یا مال سے ہو یا اہل و عیال سے۔ آپ نے بتایا ہے کہ ایسا کرنے والے کو اللہ اسی نوعیت کا بدلہ دے گا، جس نوعیت کا اس کا عمل ہے۔فوائد الحديث
مسلمان کو نقصان پہنچانا اور اسے مشقت میں ڈالنا حرام ہے۔
اللہ اپنے بندوں کے لیے انتقام لیتا ہے۔