إعدادات العرض
”اللہ تمھارے جسموں اور تمھاری شکلوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمھارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے“۔
”اللہ تمھارے جسموں اور تمھاری شکلوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمھارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے“۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمھارے جسموں اور تمھاری شکلوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمھارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Kurdî Hausa Português മലയാളം తెలుగు Kiswahili தமிழ் မြန်မာ Deutsch 日本語 پښتو Tiếng Việt অসমীয়া Shqip Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands ئۇيغۇرچە සිංහල ไทย دری Fulfulde Magyar Italiano ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių Malagasy or Română Kinyarwanda Српски тоҷикӣ O‘zbek Moore नेपाली Oromoo Wolof Soomaali Български Українська Azərbaycan bm ქართული lnالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ بندوں کے رنگ وروپ اور ان کے کی جسموں کو نہیں دیکھتا کہ خوب صورت ہيں یا بد صورت؟ تندرست ہیں یا بیمار؟ ان کی دولت بھی نہیں دیکھتا کہ کم ہے یا زیادہ؟ اللہ عز و جل ان چیزوں اور ان چیزوں میں ان کے تفاوت کی بنیاد پر ان کا حساب نہیں لیتا۔ اللہ ان کے دلوں اور دلوں کے اندر موجود تقوی، یقین، سچائی، اخلاص یا پھر ریاکاری اور شہرت طلبی کو دیکھتا ہے۔ اللہ بندوں کے اعمال کو دیکھتا ہے کہ صحیح ہیں یا غلط اور انھیں باتوں کی بنیاد پر ان کو جزا یا سزا دیتا ہے۔فوائد الحديث
دل کی اصلاح اور اسے ہر مذموم صفت سے پاک صاف رکھنے کا اہتمام۔
دل کی اصلاح اخلاص پر مبنی ہے اور عمل کی درستگی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے اتباع پر۔ اللہ کے یہاں یہی دونوں چیزیں دیکھی جاتی ہیں اور انہی کا اعتبار ہے۔
انسان کو مال و دولت، خوب صورتی اور اس دنیا کی کسی بھی چیز کے دھوکے میں نہيں آنا چاہیے۔
اس میں باطن کی اصلاح کی بجائے ظاہر پر توجہ مبذول کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔